Posts

Showing posts from November, 2020

سمارٹ فون کا استعمال: آپ اپنا موبائل فون بار بار کیوں استعمال کرتے ہیں؟

Image
  لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس (ایل ایس ای) کی ایک تحقیق کے مطابق 89 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موبائل فونز کو اس وقت بھی استعمال کر رہے ہوتے ہیں جب اس پر کوئی پیغام یا نوٹیفکیشن نہ بھی ہوں جبکہ 11 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کسی پیغام یا نوٹیفکیشن کے موصول ہونے پر اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں شامل جواب دہندہ افراد کا کہنا تھا کہ مخلتف ایپس میں گروپ چیٹس بھی 'بے چینی یا پریشانی کی ایک وجہ' ہے۔ اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کے فیس بک اور انسٹاگرام میں ٹائم لائن پر سکرولنگ جیسے فیچر بھی موبائل فون کے زیادہ استعمال کی ایک وجہ ہیں۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 'کسی بھی فرد کے لیے اپنے موبائل فون کو استعمال کرنے کی خواہش تقریباً ایسی ہی بے ساختہ ہے جیسے کسی تمباکو نوش کے لیے اپنا سگریٹ سلگانا ہوتا ہے۔' اس تحقیق میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے تعلق رکھنے والے 37 افراد کے موبائل فونز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کی عمریں 25 برس ہیں۔ ان

پاکستان میں کرونا ویکسین کا کامیاب ٹرائل،ہزاروں پاکستانیوں کو چینی ویکسین کی ڈوز دے دی گئی

Image
  اسلام آباد۔ 20 نومبر 2020 ء   پاکستان   میں   کرونا   ویکسین کا کامیاب ٹرائل،ہزاروں پاکستانیوں کو چینی ویکسین کی ڈوز دے دی گئی۔ ایک   نجی ٹی وی چینل   کی رپورٹ کے مطابق   پاکستان   میں   چین   کے اشتراک سے تیار کی گئی   کرونا   ویکسین کا پہلا ٹرائل کامیاب ہوا۔   چین   کے اشتراک سے تیار کی گئی ویکیسن   اسلام آباد   میں ڈھائی ہزار افراد کو دی گئی ہے۔ ٹرائل کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا اور کسی مریض کی حالت خراب نہیں ہوئی۔ جن مریضوں کو ویکسین دی گئی ہے انہیں مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ کچھ روز بعد دیکھا جائے گا آیا ان مریضوں میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں یا نہیں۔ ڈاکٹرز نے ویکسین نتائج کے حوالے سے اگلے 2 سے 3 ماہ میں اچھی خبر ملنے کی نوید سنائی ہے۔   پاکستان   میں   کرونا   ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹیای سی سی نے   کورونا   ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالرکی گرانٹ کی اصولی منظور