Posts

Showing posts with the label نئے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، ملک پر قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

نئے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، ملک پر قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Image
  کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضے ہوشربا اضافے کے ساتھ تاریخی سطح 113.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں > بتایا گیا ہے کہ 20 جون 2019 ء کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالر تھا۔ ان میں ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس سے قرضے 30 ستمبر 2020 تک 113.8 ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔ 30 جون 2020 ء تک بیرونی قرضے 112.8 ارب ڈالر تھے۔ مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2018 ء تک پاکستان کے بیرونی قرضے صرف 96 ارب ڈالر تھے اور موجود حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرونی قرضوں میں ساڑھے 94 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اور مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا ہے۔