نئے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، ملک پر قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

 


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضے ہوشربا اضافے کے ساتھ تاریخی سطح 113.8ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں> بتایا گیا ہے کہ 20جون 2019ء کو بیرونی قرضوں کا حجم 106ارب ڈالر تھا۔ ان میں ایک سال کے دوران 7ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس سے قرضے 30ستمبر 2020تک 113.8ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔ 30جون 2020ء تک بیرونی قرضے 112.8ارب ڈالر تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2018ء تک پاکستان کے بیرونی قرضے صرف 96ارب ڈالر تھے اور موجود حکومت نے 17ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرونی قرضوں میں ساڑھے 94کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر اور مختلف ممالک سے 3ارب 10کروڑ ڈالر کا قرض لیا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاو کی حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ، لاہور ہائیکورٹ