سمارٹ فون کا استعمال: آپ اپنا موبائل فون بار بار کیوں استعمال کرتے ہیں؟

 


لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس (ایل ایس ای) کی ایک تحقیق کے مطابق89 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موبائل فونز کو اس وقت بھی استعمال کر رہے ہوتے ہیں جب اس پر کوئی پیغام یا نوٹیفکیشن نہ بھی ہوں جبکہ 11 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کسی پیغام یا نوٹیفکیشن کے موصول ہونے پر اس کو استعمال کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں شامل جواب دہندہ افراد کا کہنا تھا کہ مخلتف ایپس میں گروپ چیٹس بھی 'بے چینی یا پریشانی کی ایک وجہ' ہے۔

اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کے فیس بک اور انسٹاگرام میں ٹائم لائن پر سکرولنگ جیسے فیچر بھی موبائل فون کے زیادہ استعمال کی ایک وجہ ہیں۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 'کسی بھی فرد کے لیے اپنے موبائل فون کو استعمال کرنے کی خواہش تقریباً ایسی ہی بے ساختہ ہے جیسے کسی تمباکو نوش کے لیے اپنا سگریٹ سلگانا ہوتا ہے۔'

اس تحقیق میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے تعلق رکھنے والے 37 افراد کے موبائل فونز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کی عمریں 25 برس ہیں۔ ان تمام افراد کو ایک کیمرہ دیا گیا تھا تاکہ ان کی روز مرہ زندگی کی عکس بندی کی جا سکے۔

سائنس ڈائریکٹ جریدے میں شائع ہونے والی میکسی ہیٹ میئر اور پروفیسر سادی لاہلو کی اس تحقیق میں مجموعی طور پر 1130 ایسے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا جب صارفین اپنا موبائل فون استعمال کر رہے تھے۔

  • بائیس فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ واٹس ایپ کی وجہ سے زیادہ فون استعمال کرتے ہیں۔
  • 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ بار بار موبائل فون خاص طور پر اس وقت دیکتھے ہیں جب سکرین لاک ہو کہ آیا کوئی نیا پیغام یا نوٹیفیکیشن تو موصول نہیں ہوا۔
  • سولہ فیصد افراد کے لیے ان کے استعمال کی وجہ انسٹاگرام ہے
  • تیرہ فیصد نے فیس بک کو وجہ قرار دیا
  • چھ فیصد نے کہا کہ وہ ای میل کی وجہ سے سمارٹ فون کی عادت کا شکار ہیں۔ جبکہ صرف ایک فیصد نے فون کالز کو اس کے استعمال کی وجہ بتایا۔
  • البتہ گروپ چیٹس کو بے چینی کی ایک وجہ قرار دیا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ ان گروپ چیٹس میں موجود پیغامات زیادہ تر بہت غیر اہم ہوتے ہیں۔
  • جبکہ ای میل نوٹیفکیشنز کو صارفین نے سب سے اہم قرار دیا۔

اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صارفین اپنے موبائل فون کا سب سے کم استعمال اس وقت کرتے ہیں جب وہ دیگر افراد کے ساتھ ہوتے ہیں اور موبائل فون کا سب سے زیادہ استعمال پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر یا گھر میں ہوتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاو کی حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ، لاہور ہائیکورٹ