کورونا وائرس: برطانیہ کووڈ 19 ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار، پاکستان کے فائزر کی نئی ویکسین پر تحفظات

 


برطانوی سیکریٹری صحت میٹ ہین کوک نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کورونا وائرس کے علاج کے لیے جلد از جلد ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ادویات ساز بین الاقوامی کمپنیوں فائزر اور بائوٹیک بھی اعلان کیا تھا کہ ان کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کے ابتدائی تجرباتی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ نوے فیصد لوگوں کو کووڈ کی لپیٹ میں آنے سے بچا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایک درجن سے زیادہ ویکسینوں پر کام ہو رہا ہے جو کہ تجربات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہیں لیکن یہ پہلی ویکسین ہے جس کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

برطانوی سیکریٹری صحت میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ دوا کو عوام تک پہنچانے کے لیے ویکسینیشن کلینک ہفتے کے ساتوں دن کھلیں گے اور مختلف مقامات پر قائم کیے جائیں گے۔

نھوں نے عوام سے درخواست کی کہ تحمل سے کام لیں اور مزید کہا کہ 'ہمیں نہیں علم ہے کہ کتنے لوگوں کو اس ویکسین کی ضرورت ہوگی' جس کے بعد یہ کہا جا سکے کہ زندگی معمول پر واپس آ جائے۔

برطانوی حکومت نے اس ویکسین کے چار کروڑ آرڈر پہلے ہی دے دیے ہیں جس کی مدد سے دو کروڑ افراد کو یہ ویکسین دی جا سکے گی کیونکہ ایک انسان کو محفوظ کرنے کے لیے ویکسین کی کم از کم دو خوراک دینی ضروری ہو گی-

Comments

Popular posts from this blog

سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاو کی حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ، لاہور ہائیکورٹ