اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا مقابلہ عمران خان سے ہے، وزیراعظم عمران خان

جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک لوٹا پیسا واپس نہیں کریں گے، آپ کو نہیں چھوڑوں گا، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر سازش کررہاہے کہ فوج کے اندر بغاوت کی جائے۔ حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب حافظ آباد۔07 نومبر2020ء وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیغام دینا چاہتاہوں ، اپوزیشن کا مقابلہ عمران خان سے ہے،جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک لوٹا پیسا واپس نہیں کریں گے، آپ کو نہیں چھوڑوں گا، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر سازش کررہاہے کہ فوج کے اندر بغاوت کی جائے۔انہوں نے حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں شاندار استقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج ہم نے حافظ آباد یونیورسٹی اور 400بیڈز کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اس کو بہت جلدی بنائیں کیونکہ یہ یونیورسٹی اور ہسپتال آپ کی ضرورت ہے۔ مجھے اس چیز کی خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ 2020ء تک 50فیصد پنجاب کو ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔ 2021ء میں پورے پنجاب کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ ایک سفید پوش، تنخواہ دار اور مزدور کا گھر جہاں بیماری ہوتی ہے ، یہ ہیلتھ کارڈ ایک خاندان کے لوگ 10لاکھ کی رقم سے سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں کہیں بھی علاج کرواسکیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاو کی حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ، لاہور ہائیکورٹ