گوگل فوٹوزنےمفت اسٹوریج کو ختم کرنےکااعلان کردیا

 


گوگل فوٹوز نے پانچ سال تک لامحدود مفت فوٹو بیک اَپ کی پیش کش کے بعد یکم> جون 2021 سے فوٹوز سیف کرنے پر چارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل فوٹوز میں یکم جون 2021 سے قبل 15 گِگ یا اس سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین پر یہ عمل لاگو نہیں ہوگا جبکہ گوگل 2 سالوں سے لاگ اِن نہ ہونے والے غیرفعال اکاؤنٹس سے ڈیٹا حذف کرنے کی ایک نئی پالیسی بھی متعارف کروارہا ہے۔

لہذا آپ کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے کافی وقت ملے گا کہ آیا گوگل فوٹو استعمال کرنا جاری رکھیں یا اپنی تصاویر کے لئے کسی اور کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کنندہ کے ساتھ سوئچ کریں تاہم یکم جون 2021 سے اَپ لوڈ ہونے والی تصاویر پر چارچز کیے جائیں گے۔

گوگل فوٹوز خریدنے والے پکسل مالکان یکم جون کے بعد بھی ان تصاویر اعلیٰ معیار تصاویر مفت میں اَپ لوڈ کرسکیں گے۔ یہ لامحدود معیار کو حاصل کرنے کے پکسل کی اصل ڈیل کی طرح اچھا نہیں لیکن یہ گوگل ڈیوائس خریدنے والے چند لوگوں کے لیے ایک چھوٹا سا بونس ہے۔

گوگل نے بتایا کہ یہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مفت اسٹوریج کی پیش کش کرتی ہے- آپ کو ایپل کے آئی کلود نے جو پلٹری 5 جی بی دی ہے اس کی بجائے گوگل آپ کو 15 جی بی دیتا ہے-

گوگل اسٹوریج مینجمنٹ کے نئے ٹولز بھی گوگل فوٹوز میں ڈال رہا ہے، جس میں ایک ایسا ٹول بھی شامل ہے جس سے ایسی تصاویر تلاش کرنا اور ان کو حذف کرنا آسان ہوگا جو آپ کو ویسے بھی نہیں رکھنا چاہتے، جیسے دھندلی تصاویر یا اسکرین شاٹس وغیرہ۔

Comments

Popular posts from this blog

سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاو کی حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ، لاہور ہائیکورٹ