Posts

پاکستان کی معیشت: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیرپا ثابت ہو گا؟

Image
  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں رواں برس ماہ اگست کے اختتام سے لے کر اب تک ساڑھے نو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں رواں برس ماہ اگست کے اختتام سے لے کر اب تک ساڑھے نو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگست کے اختتامی دنوں میں ایک ڈالر کی قیمت 168 روپے 43 پیسے تھی جو اب بہتر ہو کر 158 روپے 91 پیسے ہو چکی ہے۔ اس سال فروری کے مہینے میں ڈالر کی قیمت 154 روپے کے لگ بھگ تھی تاہم اس کے بعد روپے کی قیمت میں بے تحاشا کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر مقامی کرنسی کے مقابلے میں 168 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر میں کمی نے ایک جانب ملکی درآمدات کو مہنگا گیا تو دوسری جانب اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کرنسی کے کاروبار سے وابستہ افراد اور ماہرین معیشت روپے کی قدر میں بہتری کو حکومت کی جانب سے لیے گئے چند اقدامات اور کچھ مثبت معاشی اشاریوں سے منسوب کر رہے ہیں۔

گوگل فوٹوزنےمفت اسٹوریج کو ختم کرنےکااعلان کردیا

Image
  گوگل فوٹوز نے پانچ سال تک لامحدود مفت فوٹو بیک اَپ کی پیش کش کے بعد یکم > جون 2021 سے فوٹوز سیف کرنے پر چارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ گوگل فوٹوز میں یکم جون 2021 سے قبل 15 گِگ یا اس سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین پر یہ عمل لاگو نہیں ہوگا جبکہ گوگل 2 سالوں سے لاگ اِن نہ ہونے والے غیرفعال اکاؤنٹس سے ڈیٹا حذف کرنے کی ایک نئی پالیسی بھی متعارف کروارہا ہے۔ لہذا آپ کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے کافی وقت ملے گا کہ آیا گوگل فوٹو استعمال کرنا جاری رکھیں یا اپنی تصاویر کے لئے کسی اور کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کنندہ کے ساتھ سوئچ کریں تاہم یکم جون 2021 سے اَپ لوڈ ہونے والی تصاویر پر چارچز کیے جائیں گے۔ گوگل فوٹوز خریدنے والے پکسل مالکان یکم جون کے بعد بھی ان تصاویر اعلیٰ معیار تصاویر مفت میں اَپ لوڈ کرسکیں گے۔ یہ لامحدود معیار کو حاصل کرنے کے پکسل کی اصل ڈیل کی طرح اچھا نہیں لیکن یہ گوگل ڈیوائس خریدنے والے چند لوگوں کے لیے ایک چھوٹا س